31 دسمبر 2013 - 20:30
شام: درجنوں تکفیری دہشت گرد ہلاک/ الجربا میں دہشت گردوں کا صفایا درجنوں گرفتار

شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حلب میں دہشت گرد تنظیموں النصرہ اور داعش کے درجنوں تکفیری ہلاک ہوچکے ہیں/ الجربا کو دہشت گردوں سے چھڑایا گیا اور النصرہ کے 32 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے/ احرار الشام کا دہشت گرد سرغنہ ہلاک/ جنیوا 2 کانفرنس کے لئے ایک نیا اور مؤثر فارمولا روس ـ شام، تیل ـ گیس معاہدہ۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حلب کے جنوب میں شیخ نجار کے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک ہیڈ کوارٹر پر شامی افواج کے حملے میں القاعدہ سے وابستہ جبہۃالنصرہ اور داعش کے درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ شامی افواج نے حلب کے قاضی عسکر راؤنڈ اباؤٹ میں تکفیریوں کے ایک بڑے اجتماع کو نشانہ بنایا اور اسی شہر کے پارک برید ہنانو نیز ریف لاذقیہ میں سلمی کے علاقے میں دہشت گردوں کے کئی قافلوں کو نشانہ بنایا اور درجنوں گاڑیوں کو تباہ اور ان میں بیٹھے ہوئے تکفیریوں کو ہلاک کردیا۔ ادھر مسلح دہشت گردوں نے حلب کے رہائشی علاقے شارع الوکالات پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ الرقہ کے فوجی ہوائی اڈے میں تعینات شامی فوجی دستوں نے نام نہاد اویس بریگیڈ کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ المثنی بریگیڈ کے کمانڈر کی گاڑی کے راستے میں ایک بم پھٹ گیا ہے۔ ادھر دہشت گرد تنظیم احرار الشام کے سرغنے حسین السلیمان کو دہشت تنظیم داعش نے تل ابیض میں گرفتار کرکے شدید ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد الرقہ میں قتل کردیا۔

شام: شہر الجربا میں دہشت گردوں کا صفایا، 32 دہشت گرد گرفتارریف دمشق کے غوطہ شرقیہ میں واقع شہر الجربا میں سرکاری فورسز نے القاعدہ کی ذیلی تنظیم جبہۃالنصرہ کے 32 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری افواج نے ملک کے مختلف علاقوں میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے دیر سلمان کو دہشت گردوں سے چھڑانے کے بعد جربا شہر پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جربا میں جبہۃالنصرہ کے 32 دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں اس دہشت گرد تنظیم کا علاقائی آپریشن کمانڈر بھی شامل ہے۔

تفصیل کے لئے رجوع کریں:

شام: شہر الجربا میں دہشت گردوں کا صفایا، 32 دہشت گرد گرفتار

احرار الشام کا دہشت گرد سرغنہ ہلاک احرار الشام نامی دہشت گرد تنظیم کا سربراہ تکفیری دہشت گرد ٹولے داعش کے ہاتھوں تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لاذقیہ کے نواح میں درجنوں دہشت گرد سرکای دستوں کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت غیر ملکیوں کی تھی۔ ادھر ریف دمشق میں عین لازور کے علاقے میں ریما کی زرعی زمینوں میں سرکاری دستوں نے جبہۃالنصرہ کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سرکاری دستوں نے حلب کے کوہستانی علاقے "جب" میں دہشت گردوں پر حملہ کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سرکاری افواج نے حلب کے علاقے النقارین میں بھی متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم جبہۃالنصرہ کے کمانڈر بھی شامل تھے۔

تفصیل کے لئے رجوع کریں:

احرار الشام کا دہشت گرد سرغنہ ہلاک

جنیوا 2 کانفرنس کے لئے ایک نیا اور مؤثر فارمولا روس ـ شام، تیل ـ گیس معاہدہشام کی وزارت داخلہ نے روس کی تیل اور گیس کی کمپنی "سایوز آئل اینڈ گیس" کے ساتھ بحیرہ روم میں تیل نکالنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت روس بحیرہ روم میں شام کے پانیوں میں تیل اور گیس تلاش کرکے نکالے گا۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "واشنگٹن اسٹڈیز سینٹر" کے رکن "سائمن ہینڈرسن" نے نے روس اور شام کے درمیان تیل اور گیس کے معاہدے کے بارے میں کہا: توانائی کے ماہرین کی پیشنگوئی کے مطابق بحیرہ روم کے مشرق میں تیل اور گیس کے ذخائر موجود ہیں اور امریکی جیو فزکس مرکز نے سنہ 2010 میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اس علاقے میں ایک ارب ستر کروڑ بیرل تیل اور 122 کھرب مکعب فٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں۔

تفصیل کے لئے رجوع کریں:

جنیوا 2 کانفرنس کے لئے ایک نیا اور مؤثر فارمولا روس ـ شام، تیل ـ گیس معاہدہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/٭۔٭